Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلعی پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کارروائیاں۔

مردان۔ واجد ہوتی سے۔
ضلعی پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کارروائیاں۔
تھانہ پارہوتی، تھانہ لوندخوڑ، تھانہ خرکی اور تھانہ رستم کے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن۔
کارروائیوں کے دوران08مجرمان اشتہاری اور انکے 04 سہولت کاروں سمیت 36مشتبہ افراداور 02 منشیات فروش گرفتار۔ اسلحہ ومنشیات برآمد

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے پیش نظر ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کی ہدایات پر ضلعی پولیس نے تھانہ پارہوتی، تھانہ لوندخوڑ، تھانہ خرکی اور تھانہ رستم کی حدود میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 08 مجرمان اشتہاری اور انکے 04 سہولت کاروں سمیت 36 مشتبہ افراد اور 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔
گرفتارعناصر کے قبضے سے02 کلاشنکوف، 10 پستول اور 180 عدد کارتوس برآمد جبکہ تھانہ پارہوتی اور تھانہ طورو پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3141 گرام چرس اور 45 گرام آئس برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح07 غیررجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.