Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تخت بھائی پریس کلب کے سال 2022 کیلئے انتخابی عمل أئینی طریقہ کار کے مطابق عہدیداروں کا چناو کیا گیا

واجد ہوتی سے۔
تخت بھائی پریس کلب کے سال 2022 کیلئے انتخابی عمل أئینی طریقہ کار کے مطابق عہدیداروں کا چناو کیا گیا جن میں سینئر صحافی مسلم خان صابر تخت بھائی پریس کلب کے صدر جبکہ جاوید عالم مہمند جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق تخت بھائی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022 أئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق بار ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے صدر قمرزمان خان ایڈوکیٹ کے زیرنگرانی منعقدہوے جسمیں تمام ممبران نے باہمی اتفاق رائے اور مشاورت سے نئی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق سینئر صحافی صدر مسلم خان صابر نائب صدرابراھیم سید یوسفزئی جنرل سیکرٹری جاوید عالم مہمند جائنٹ سیکرٹری شاہد خان فنانس سیکرٹری عزت محمد خپلواک اور حمزہ خان مہمند افس سیکرٹری جبکہ مجلس عاملہ کیلئے وہاب یوسفی چیئرمین جبکہ ممبران میں زرشاد انجم۔وارث خان مہمند۔عزیز بسمل۔زاھد شاہ.مطیع اللہ اور طارق یوسفزئی منتخب کئے گئے بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ قلم کے زریعے اپنے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل اجاگر کریں صحافی حضرات اس نفسانفسی کے دور میں جہاد کر رہے ہیں اور ہم تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں نو منتخب عہدیدار وں کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ علاقے میں معاشرتی جرائم اور مسائل حل کرنے کے لئے ہر فورم کا اواز حکام اعلیٰ تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب صدر مسلم صابر اور جنرل سیکرٹری جاوید عالم مہمند نے تمام معزز ارکان پریس کلب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ ہم ارکان کے اعتماد پر پورا اتر سکیں اور علاقے و عوام سمیت تمام ممبران کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق دیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.