Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرول کی قیمت میں10روپے فی لٹر اورڈیزل میں 15روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری مکمل کر لی۔ پیٹرول کی قیمت میں10روپے فی لٹر اورڈیزل میں 15روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے گی۔
سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر تے ہوئے پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمت میں10روپے فی لٹر اور ڈیزل میں15روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر21روپے30پیسے اور ڈیزل پر51روپے52پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ15روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھی۔
یا درہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے ۔ پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.