Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیکیورٹی فورسز کی ضلع مہمند میں کارروائی ،9دہشتگردگرفتار، اسلحہ برآمد

دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے 9 دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا گیا ہے ۔
دہشت گرد مجرم اشتہاری محب اللہ ،احسان اللہ دہشت گردی کے اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھے۔
حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع مہمند میں دہشت گرد تشکیل کی صورت میں موجود ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ برآمد ہونیوالے اسلحے میں 2عدد خود کش جیکٹس۔ ایک د کلاشنکوف مع 3عدد میگزین۔ ایک پستول نائن ایم ایم ۔ دو عدد ہینڈ گرینڈ۔ 4عدد راکٹ لانچر کے گولے اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔
حکام کے مطابق زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت محب اللہ، احسان اللہ، افتخار۔ سمیع اللہ، عرفان، عصمت اللہ ، فرہاد علی، اشتیاق اور عبدالرازق کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
علاوہ ازیں حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.