Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کے پی حکومت کا بڑا فیصلہ: بیوروکریٹس کی تنخواہیں اور مراعات کارکردگی سے مشروط

پشاور(وحید الرحمن) خیبرپختونخوا حکومت نے بیوروکریٹ کی تنخواہیں اور مراعات ان کی کارکردگی سے مشروط کرنے پر غور شروع کر دیا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ کام چور بیوروکریٹ کی ترقی، تنخواہوں میں اضافہ اور مراعات فنڈ کا ضیاع ہے۔ اچھی کارکردگی کے حامل بیوروکریٹ کو معاضہ دیا جائے گا ۔
اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ4ماہ کے دوران صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں30فیصدسے زائدبڑھائی گئیں۔
لیکن جب سرکاری ملازمین پر ایک یاڈیڑھ فیصدٹیکس لگایاجاتاہے تو وہ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ اوراپوزیشن ان کی صفوں میں کھڑی ہو جاتی ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں یکطرفہ نہیں کارکردگی کی بنیاد پر بڑھانی چاہئے اوراس کاآغاز اوپرکے لیول یعنی سیکرٹری سے ہوناچاہیے۔ ساتھ ساتھ ریفارمزبھی ضروری ہے۔ آج بھی ریلوے کے ڈیڑھ لاکھ پنشنرزکو پنشن نہیں مل رہی۔ گاڑیوں کیلئے لیزپالیسی لارہے ہیں، پیسے ہونگے تو پیسے دینگے۔
حکومت نے بہترین مالیاتی امور پرعملدرآمدکرتے ہوئے پچھلے سال75ارب روپے پیدا کئے۔ بجلی خالص منافع کی مد میں سابقہ حکومت نے30جون کو ایک ہی دن میں25ارب جاری کئے۔
کمرشل اکانٹس میں100ارب روپے پڑے تھے جس میں سے طویل عرصے سے غیراستعمال شدہ 20ارب روپے وصول کئے گئے۔ عالمی بنک پراجیکٹ کے تحت 20ارب روپے اس سال اور20ارب روپے گزشتہ سال بچت کی ہے۔
بچت کی وجہ سے صوبے میں کام زیادہ ہورہاہے اورنوکریاں بڑھیں۔ آمدن بڑھانے یا اخراجات کی کمی سے عوام خوشحال ہوگی ۔ آمدن بڑھانے کیلئے کام ہورہاہے جس سے ہماری آمدنی30ارب سے بڑھ کر75ارب تک جاپہنچی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.