Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کا قوم سے خطاب، پرامن احتجاج کرنے کی تلقین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پر امن احتجاج کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہیں۔ پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں۔ انہوں نے معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ ان کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے۔
ان لوگوں نے صرف اپنے اوپر 1100ارب روپے کے کیسز ختم کرائے۔ انہوں نے اپنے آپ کو این آر او 2دیا۔ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کو تباہ کیا۔ موجودہ کابینہ میں60فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں 2خاندانوں نے30سال حکمرانی کی۔ 30سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیاہے۔ ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے۔ سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریداجاتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.