Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سکھ تاجروں کا قتل: سکھ برادری پشاور سے ہجرت کرنے پر مجبور

پشاور(وحید الرحمن خلیل) پشاور میں سکھ تاجروں کے قتل کے واقعات کے بعد اقلیتی بالخصوص سکھ برادری سخت خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئی ہے ۔ سکھ اقلیتی برادری کے بیشتر افراد خیبر پختونخوا کو خیرباد کہنے پر مجبورہوگئے ہیں ۔
پشاور میں قتل ہونے والے ایک سکھ تاجر کے دو بھائی واقعے کے بعد پنجاب منتقل ہو گئے ہیں ۔ برادری کے مزید درجنوں افراد بھی خیبر پختونخوا سے رخت سفر باندھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
2017 کی مردم شماری میں سکھ برادری کا الگ ڈیٹا تو مرتب نہیں کیا گیا ہے ۔ پشاور کے باباجی گورپال خیبر پختونخوا کی سکھ برادری زیادہ تر پشاور میں آباد ہے۔
اس سے پہلے قبائلی ضلع کرم اور خیبر میں بھی سکھ برادری کے سینکڑوں خاندان آباد تھے ۔ لیکن شدت پسندی اور فوجی آپریشنز کی وجہ سے ان میں سے بھی زیادہ تر پشاور ہجرت کر کے مختلف گردواروں کے ارد گرد آباد ہو چکے ہیں ۔ اب یہاں پر بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.