Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورمیں 20کلو آٹے کی قیمت 1750روپے تک پہنچ گئی

پشاور(وحید الرحمن خلیل) خیبرپختونخوا حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے کے رہ گئے۔پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ 20کلوتھیلے کی قیمت1750روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ہول سیل مارکیٹ میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں50روپے تک اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا 1750روپے تک پہنچ گیا ہے۔
قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں ۔ ہول سیل مارکیٹ میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں50روپے تک کااضافہ ہوگیاہے۔
مارکیٹ میں مکس آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 50 روپے بڑھ کرایک ہزار چھ سو ستر روپے فروخت ہونے لگا۔ 20کلوسپرفائن آٹا ایک ہزار چھ سو پچاس روپے سے بڑھ کر17سوروپے میں فروخت ہونے لگاہے۔
بیس کلوفائن آٹے کاتھیلا17سوسے بڑھ 1750 روپے تک پہنچ گیا ۔ مارکیٹ میں خیبرپختونخواحکومت کے سرکاری آٹے کی جزوی ترسیل بھی جاری ہے ۔ تھیلوں کی تعدادکم ہونے کے باعث زیاہ ترلوگ خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ۔
آٹاڈیلرزکاکہناہے کہ قیمتوں میں اضافہ کیوجہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ اورپنجاب سے چیک پوسٹوں پربھتہ لینے کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.