Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال2022-23کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق پالیسی جاری کر دی

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال2022-23کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق 50فیصد ترقیاتی فنڈز مالی سال کے پہلے ہفتے میں جاری سکیموں کو ریلیز کی جائیگی۔
نئی ترقیاتی منصوبوں کو 50فیصد فنڈز مرحلہ وار منظوری کے بعد جاری کی جائیگی۔ نظر ثانی شدہ منصوبوں کو بھی پی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد فنڈ جاری کیا جائیگا۔
اسی طرح ادویات کی خریداری اور صحت کے دیگر اہم منصوبوںکو 100فیصد فنڈجاری کیا جائیگا ۔ اہم نوعیت کے ترجیحی منصوبوں کو نظرثانی شدہ فہرست میں شامل نہیں کیاجائیگا۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کیلئے 100فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ تعمیر و مرمت اور خریداری کیلئے 50فیصد فنڈ ز جاری کئے جائیں گے۔
ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مرحلہ وار چار سہ ماہیوں میں 25،25فیصد فنڈ جاری کیا جائیگا۔ جاری پالیسی کے تحت محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد ہی نئے منظور شدہ پوسٹوں کی تنخواہ کا اجراکیا جائیگا۔
مقامی حکومتوں کو سہ ماہی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے۔60فیصد کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے پر مقامی حکومتوں کو اگلے قسط کا اجرا کیاجائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.