Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جان بحق افراد کی تعداد 45ہو گئی

کوئٹہ(جابر شاہ) بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے جان بحق افراد کی تعداد 45ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام نے بلوچستان میں بارشوں کے دوران حادثات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں18خواتین،11مرد اور 16بچے شامل ہیں۔ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔
بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 47افراد زخمی ہوئے ۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں241 مکانات منہدم ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کے بعد سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.