Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب میں سیلاب اور بارشوں کی تباہی سے اب تک 85 افراد جاں بحق ہوگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سیلاب اور بارشوں کی تباہی سے اب تک 85 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پی ڈی ایم اے نے15جون سے 30جولائی تک کے اعدادوشمار جاری کردیئے ۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں مختلف حادثات میں85افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔سیلاب میں 28افراد جبکہ مون سون بارشوں کے دوران 79افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں بارشوں اور سیلاب سے10ہزار 797 گھروں کو نقصان پہنچا۔حالیہ مون سون اور سیلاب میں 4لاکھ ایک ہزار970ایکڑ رقبہ زیر آب آیا۔
ریکارڈ کے مطابق امدادی ٹیموں نے2ہزار462افراد کو سیلابی علاقوں سے بحفاظت نکالا۔فلڈ ریلیف کیمپس میں7ہزار819افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون اور سیلاب میں3ہزار36جانور بھی ہلاک ہوئے۔ امدادی کاروائیوں کے دوران501جانوروں کو سیلابی علاقوں سے ریسکیو کیا گیا۔
میانوالی اور ڈی جی خان ڈویژن میں29ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔176گھرانوں کے 1ہزار516افراد فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر ہیں۔ریلیف کیمپس میں تمام افراد کو تین وقت کا کھانا،صاف پانی سمیت علاج معالجے کی سہولیات بدستور دی جارہی ہیں۔
اب تک2ہزار617گھرانوں میں ایک ماہ کیلئے خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 2ہزار 666گھرانوں میں ٹینٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
متاثرین کے جانوروں کیلئے بھی6ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ریسکیو ریلیف آپریشن میں 61 کشتیاں اور 444ریسکیورز نے حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.