Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کے سروے کےلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی

پشاور(فیاض خان) خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مکانات کو نقصانات کے سروے کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیارکرلی گئی ۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پاک آرمی اور این ڈی ایم اے کے حکام شریک ہوئے ۔
ڈائریکٹر پی ایم آر یو نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ مکانات کے سروے کے لئے ایپلی کیشن خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے تیار کی ہے۔ سروے 15ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق91ہزار 456گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ 37ہزار523گھروں کو مکمل جبکہ 53ہزار 933کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مکمل تباہ شدہ گھر کیلئے چار لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ مکان کو جزوی نقصان کی صورت میں ایک لاکھ 60ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
اجلاس کو حکام نے بریفنگ دی کہ سیلاب سے تباہ شدہ گھروں کے معاوضے بینک آف خیبر کے ذریعے ادا کئے جائیں گے۔ کے پی آئی ٹی بورڈ تمام متعلقہ اہلکاروں کو تربیت دے رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز متاثرہ گھروں کیلئے سروے مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شفاف طریقے سے گھروں کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.