اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد ملکی سلامتی کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔
وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سمیت سینئر عسکری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر غور جبکہ سوات کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے خدشات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ قازقستان اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
بدھ, نومبر 20, 2024
بریکنگ نیوز
- توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
- سیاسی قیادت کی بنوں چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
- 24 نومبر کو ہم ان کیساتھ وہ کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- بنوں: خوارج کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، مقابلے میں 12 جوان شہید
- پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا، امریکی محکمہ خارجہ
- تحریک انصاف پنجاب 24 نومبر کے احتجاج کی مخالف
- فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ترقی کرنی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
- بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی