پشاور(ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں۔ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکر کیا۔ اور سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
جمعرات, مئی 7, 2026
بریکنگ نیوز
- بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج
- ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ہر ہفتے اضافہ، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار: گورنر سٹیٹ بینک
- معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- پاکستان نے معرکۂ حق میں اپنی بہترین دفاعی صلاحیت ثابت کی، فیصل کریم کنڈی
- مولانافضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان
- ہم نے ایک آفتاب کھو دیا!
- مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی حالیہ ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پولینڈ کے سفیر کا تقریب سے خطاب
- دنیا میں امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم

