لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی۔ کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟
عمران خان نے لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ عمران خان نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات سمیت اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟۔ ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے۔ جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذکرات ہوں گے؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی۔ ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور اسی خوف سے یہ لوگ انتخابات نہیں کرارہے۔
بدھ, ستمبر 3, 2025
بریکنگ نیوز
- تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
- کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی
- بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
- کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
- ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
- پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
- خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
- طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری