اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرگئی، 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ميری ہمدردیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیرپور سے دادو جانے والی وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب کھڈے میں گرگئی تھی۔ حادثے میں20 خواتین، بچے اور بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو، انتظامیہ اور پولیس اہلکار امداد کے لیے پہنچ گئے۔ متاثرہ افراد کو نکال کر عبداللّٰہ انسٹیٹیوٹ اسپتال سیہون منتقل کیا گیا۔