اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا ہے کہ ان کا موکل رانا تنویر عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے۔ سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ عمر قید کی مدت 14 سال ہے۔ میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں۔ سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رانا تنویر حسین کو31 دسمبر2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رانا تنویر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا تھا۔ سپریم کورٹ نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے وفاق و پنجاب کی اپیلیں خارج کر دیں۔
جمعرات, اپریل 17, 2025
بریکنگ نیوز
- ضلع مردان میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا
- بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف متوقع
- ملک میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے تعلق نہیں۔ وزیر اطلاعات
- خیبرپختونخوا میں جعلی اتھارٹی لیٹرز پر اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف
- پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرادیا
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی یو اے ای میں سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
- خیبرپختونخوا میں صورتحال تشویشناک،آرمی چیف قیام امن کیلئے کردار ادا کریں،گورنر فیصل کریم کنڈی
- پرخلوص جھوٹ اور ہماری صحافت!