کراچی( نعمت زادہ) سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئےان کی رہائی کو حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔
عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی کراچی نے ملزمان کودسمبر 2021 میں دو دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل تھے۔ یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔
جمعہ, دسمبر 26, 2025
بریکنگ نیوز
- تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی
- پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف
- ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ
- لاہور: 9 مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
- متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
- بھارتی کرکٹرز نے معافی مانگ لی
- بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
- پاکستان اور ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے درمیان 730 ملین ڈالرکے 2 اہم منصوبوں پر دستخط

