Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مارچ 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی
    • ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا !
    • چاند کی رویت اور تقسیم کی تاریخی داستان: خیبر پختونخوا کا المیہ
    • پشاور زلمی کا فینز کو چاند رات اور عید سے قبل روایتی تحفہ، ’’زمونگ زلمی‘‘ آفیشل ریجنل اینتھم 2026 کا ٹیزر جاری
    • موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا عید مسافروں کے لیے بڑا ریلیف
    • پی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ملک بھر میں مرحلہ وار 5 جی سروسز کے آغاز کی اجازت
    • وزیراعظم میاں شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد
    • پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی انٹیلیجنس رپورٹ مسترد کر دی، اسے دفاعی قرار دے دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا اعتراف، 5 سال کیلئے نااہل
    اہم خبریں

    تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا اعتراف، 5 سال کیلئے نااہل

    نومبر 25, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کے حوالے سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فیصل واوڈا کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کہہ دیں کہ اُس وقت کے قانون کے مطابق آپ رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے، 15 جون 2018 کو آپ نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست دی لیکن شہریت ترک کی نہیں تھی، غلطی تسلیم کرتے ہیں تو آپ موجودہ اسمبلی کی مدت شروع ہونے سے نااہل تصور ہوں گے۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا کہ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ کب کا ہے اور اسمبلی رکنیت سے استعفی کب دیا؟ جس پر فیصل واوڈا نے بتایا کہ دوہری شہریت 25 جون 2018 کو ترک کی جبکہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ 30 مارچ 2021 کو دیا تھا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصل واوڈا نے 3 سال تک قومی اسمبلی کی رکنیت رکھی، عدالت کا مقصد آپ کو یہاں بلاکر شرمندہ کرنا نہیں ہے لیکن آپ نے تین سال تک سب کو گمراہ کیا، عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفیٰ دیتا ہوں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفی دیں گے تو نااہلی 5 سال کی ہو گی، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کاروائی ہو گی۔

    فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیا کہ میں عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، جھوٹا بیان حلفی دینے کی نیت نہیں تھی، عدالت کا جو حکم ہو گا وہ قبول ہو گا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جو آپ سے کہا جا رہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفی دیا، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔

    فیصل واوڈا کی غیر مشروط معافی کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی معافی تسلیم کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا اور فیصل واوڈا کو آئندہ عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے فیصل واڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصل واوڈا کو اپنا استعفی فوری چیئرمین سینیٹ کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کو فیض آباد پر جلسے کی اجازت، 56 شرائط کے ساتھ اجازت نامہ جاری
    Next Article عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں: وزیر داخلہ
    Web Desk

    Related Posts

    شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی

    مارچ 20, 2026

    پشاور زلمی کا فینز کو چاند رات اور عید سے قبل روایتی تحفہ، ’’زمونگ زلمی‘‘ آفیشل ریجنل اینتھم 2026 کا ٹیزر جاری

    مارچ 20, 2026

    موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا عید مسافروں کے لیے بڑا ریلیف

    مارچ 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی

    مارچ 20, 2026

    ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا !

    مارچ 20, 2026

    چاند کی رویت اور تقسیم کی تاریخی داستان: خیبر پختونخوا کا المیہ

    مارچ 20, 2026

    پشاور زلمی کا فینز کو چاند رات اور عید سے قبل روایتی تحفہ، ’’زمونگ زلمی‘‘ آفیشل ریجنل اینتھم 2026 کا ٹیزر جاری

    مارچ 20, 2026

    موٹروے پولیس نارتھ ریجن کا عید مسافروں کے لیے بڑا ریلیف

    مارچ 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.