Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مئی 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق
    • پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
    • جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن
    • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال
    • وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کار سے متعلق پابندیوں میں عارضی نرمی
    • ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز ہوگیا
    • حج 2026: پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، سردار محمد یوسف
    • وزیراعظم کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چمن بارڈر: افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ،15 زخمی
    اہم خبریں

    چمن بارڈر: افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ،15 زخمی

    دسمبر 15, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    چمن: پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرکلی شیخ لعل محمد میں پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولےگرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سول، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق جنرل سرجنز، آرتھوپیڈک سرجنز، انستھیزیا اسپیشلسٹ دیگرعملہ چمن روانہ کر دیا گیا ہے، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    حکام کا کہناہےکہ افغان فورسز  کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔

    حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب گولا گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا ہے جب کہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے خواتین اور  بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور  بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب  کہ کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6  پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاعظم سواتی پر سندھ میں بھی درج مقدمات ختم
    Next Article آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحےکو 8 برس بیت گئے
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق

    مئی 18, 2026

    پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

    مئی 18, 2026

    جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن

    مئی 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق

    مئی 18, 2026

    پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

    مئی 18, 2026

    جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، پاور ڈویژن

    مئی 18, 2026

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

    مئی 18, 2026

    وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کار سے متعلق پابندیوں میں عارضی نرمی

    مئی 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.