Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اپریل 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اسلام آباد امن مذاکرات کی حمایت میں قراداد متفقہ طور پر منظور
    • وزیر اعظم کا خضدار میں جام شہادت نوش کرنے والی خاتون کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کو خراج عقیدت
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کے پائیدار حل پر زور دیا
    • افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کے خلاف عوامی ردعمل میں شدت، پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل
    • ایران امریکہ مذاکرات معاملہ، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کو ہرمز ناکہ بندی پر نظرثانی کی یقین دہانی
    • عالمی امن اور معیشت کے حوالے سے پاکستان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
    • صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بنوں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مشکل وقت اور ڈیفالٹ خطرہ ختم, آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی
    اہم خبریں

    مشکل وقت اور ڈیفالٹ خطرہ ختم, آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

    مارچ 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیر کو ملک کی 10؍ سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے کامیابی سے باہر نکل آئے گا‘ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے، ملک ترقی کرے گا اور ہم ایک خوشحال قوم بن کر ابھریں گے۔ 

    ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پوری ملاقات کے دوران پرامید نظر آئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا. انہوں نے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ پرعزم اور پراعتماد رہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق، آرمی چیف نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو بتایا کہ قوم پر مشکلات آتی ہیں اور ہمیں مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن بدتر حالات کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور ہم قائم و دائم رہیں گے۔  جنرل عاصم نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا اور شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان موجودہ امتحان میں کامیاب ہو جائے گا۔

    ملاقات میں شامل ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کاروباری افراد نے آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ وزیر خزانہ کو آرمی چیف نے سیشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔ کاروباری افراد نے اس ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔

    آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے کاروباری افراد کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط کو پورا کر دیا گیا ہے اور چند روز میں ہی معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت میں تیزی لانے کیلئے دوست ممالک سے کیے جانے والے معاہدوں کو بھی دستاویزی شکل دی جائے۔

    کاروباری افراد کو بتایا گیا کہ دوست ممالک نے بھی وعدے کیے ہیں کہ وہ زراعت، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان ممالک سے پیشگی سرمایہ (ایڈوانس ایکوئٹی) ملے گا۔ یہ کہا گیا کہ سول اور ملٹری قیادت نے مل کر دوست ممالک کو اس سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا۔

    ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے کاروباری افراد نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست دانوں کو ایک جگہ بٹھانے کیلئے کوشش کیوں نہیں کر رہی تاکہ ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ کاروباری افراد نے آرمی چیف کو بتایا کہ قوم توقع کرتی ہے کہ فوج معاشرے میں مزیدافرا تفری اور تفریق کی اجازت نہیں دے گی۔آرمی چیف سے ملاقات کیلئے آئے ان دس کاروباری افراد میں سے پانچ کا تعلق کراچی جب کہ پانچ کا لاہور سے تھا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتوشہ خانہ کیس: وارنٹ کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے
    Next Article پشاور پولیس نے پنجاب پولیس کو ملنے والی مراعات کی معلومات کیلئے خط لکھ دیا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اسلام آباد امن مذاکرات کی حمایت میں قراداد متفقہ طور پر منظور

    اپریل 20, 2026

    وزیر اعظم کا خضدار میں جام شہادت نوش کرنے والی خاتون کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کو خراج عقیدت

    اپریل 20, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کے پائیدار حل پر زور دیا

    اپریل 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اسلام آباد امن مذاکرات کی حمایت میں قراداد متفقہ طور پر منظور

    اپریل 20, 2026

    وزیر اعظم کا خضدار میں جام شہادت نوش کرنے والی خاتون کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کو خراج عقیدت

    اپریل 20, 2026

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کے پائیدار حل پر زور دیا

    اپریل 20, 2026

    افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کے خلاف عوامی ردعمل میں شدت، پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل

    اپریل 20, 2026

    ایران امریکہ مذاکرات معاملہ، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کو ہرمز ناکہ بندی پر نظرثانی کی یقین دہانی

    اپریل 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.