پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
اتوار, جون 1, 2025
بریکنگ نیوز
- وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت
- ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے انسان اور بھینس!
- وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- افغانستان کا بھی اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان
- ہمایوں سعید نے خیبر ٹی وی نیٹ ورک پشاور سنٹر میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا پشتو گانا لانچ کردیا
- ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
- خاموش صبر یا سماجی جرم؟ خواتین پر تشدد کی حقیقت اور زینب کی خاموش چیخ!
- مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ