محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے سال 2023 میں سیاحوں کی آمد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 26 دسمبر 2023 تک 1کروڑ 69 لاکھ، 88 ہزار 946 سیاحوں نےصوبے کا رخ کیا۔
ان میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد 4 ہزار 554 رہی۔ رواں سال سب سے زیادہ سیاح گلیات وادی میں ریکارڈ کئے گئے۔گلیات میں جنوری سے دسمبر تک 63 لاکھ، 48 ہزار سے زائد سیاح سیر وتفریح کیلئے آئے۔
وادی ناران کاغان میں 50 لاکھ 80 ہزار، مالم جبہ میں 35 لاکھ 49 ہزار سے زائد سیاح آئے۔دیر اپر اور دیر لوئر میں ایک سال کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار 740 سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔چترال لوئر میں 5 لاکھ 91 ہزار 330 جبکہ اپر چترال میں 38 ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی۔سب سے زیادہ غیرملکی سیاح 1 ہزار 624 سیاح چترال لوئر میں ریکارڈ کئے گئے۔
محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی سالانہ رپورٹ کے مطابق چترال اپر میں 791، دیر اپر اور لوئر میں 417، گلیات میں 237، مالم جبہ میں 588 جبکہ ناران کاغان میں 897 غیرملکی سیاح آئے۔