پشاور میں اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں رکھا جائَے گا۔اساتذہ کی مطالبات کے حق میں جاری کوششوں کا پھل مل گیا۔
سپیشل سیکرٹری خزانہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں کیا جائَے گا۔اور انہیں جی پی فنڈ بھی دیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق 2 روز سے اسمبلی چوک میں جاری احتجانی مظاہرے کے بعد اساتذہ کو محنت کا پھل مل گیا۔ حکومت نے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ مان لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور سپیشل سیکرٹری خزانہ کے مابین مذاکرات کے بعد تمام اساتذہ کو اعتماد میں لیکر پرامن طورپر مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
یاد رہے کہ اساتذہ گزشتہ 2 دنوں سے اسمبلی چوک میں احتجاج پر تھے اس دوران ان پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔صدر اساتذہ عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ زیرالتواء سمری کل وزیراعلیٰ کوارسال کرے گا، سمری میں کہا گیا ہے کہ پنشن ایکٹ سے قبل بھرتی ہونیوالے تمام اساتذہ جی پی فنڈ لینے کے اہل قرار دیدیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کے نتیجے میں دھرناختم کردیا گیا۔ اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں کیا جائے گا.