پشاور ہائی کورٹ میں خواجہ سراﺅں کیلئے اسمبلیوں میں نشست کیلئے کیس کی سماعت ہوئی
پشاور ہائی کورٹ میں خواجہ سرا صوبیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
خواجہ سراﺅں کیلئے اسمبلیوں میں نشست مختص کرنے کیلئے کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد نے کی۔
عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن اور متعلقہ آر اوز کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
خواجہ سراء صوبیہ کے وکیل نے کہا کہ صوبیہ خان نے گریجویشن کر رکھی ہے۔اور خواجہ سراوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔
صوبیہ خان نے کہا کہ آر او نے خواجہ سراء کوٹہ پر کاغذات نامزدگی منظورنہیں کئے۔ریٹرنگ افسر نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے لئے کوئی مخصوص نشستیں نہیں ہیں.جس پر صوبیہ خان کے وکیل نے کہا کہ خواجہ سراوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے تو الیکشن لڑنے کا بھی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں وخواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں تو خواجہ سراوں کیلئے کیوں نہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔