ضلع پشاور میں بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا ہے. جس کا کمشنر پشاور محمد ذبیر نے افتتاح کیا
مہم کے دوران مقامی حکومت کا منصوبہ ہے کہ 286 یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کا کام چلایا جائے گا۔ اس میں پشاور کی 103، نوشہرہ کی 52، خیبر کی 52، چارسدہ کی 50 اور ضلع مہمند کی 29 یونین کونسلز شامل ہیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
کمشنر پشاور ڈویژن، محمد ذبیر کا کہنا ہے کہ مہم کے لئے380 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 6 ہزار 285 موبائل تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ان تشکیلات کے ذریعےمستند قطرے دینے کا منصوبہ مختلف علاقوں میںاجراء کیا جا رہا ہےیہ اقدامات پشاور اور مضافات میں پولیو کے خاتمے کے لئے کئے جارہے ہیں,تاکہ اس مہم کے ذریعہ بچوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رکھا جائے