خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،منشیات بڑی تعداد میں برآمد کی گئی ہے
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق دور آفتادہ علاقے شین غار میں ہیروئین بنانے والے فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا.جس کے دوران پولیس پر فیکٹری کے اندر سے شدید فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے دورانکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان تاہم فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 15 کلوگرام ہیروین اور 17 کلوگرام ہیروئین میں استعمال ہونے والا کیمکل فیکٹری سے برآمد ہوا.عالمی مارکیٹ میں برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
مزید انہوں نے بتایا کہ مالکان منشیات ملک اور بین الاقوامی سطح پر سپلائی کرتے تھے.اور مالی مدد بھی دہشتگردوں کو فراہمکرتے تھے.پولیس نے سلیم عباس کے مطابق فیکٹری کے آلات اور منشیات اپنے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ منشیات فروشی کے علاوہ 3 ملزمان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں