پشاور میں سوشل میڈیا انفلوئنسر پراجیکٹ میں کام کرنیوالوں کیخلاف چھان بین شروع کردی گئ یے
صوبائی حکومت کے سوشل میڈیا انفلوئنسر پراجیکٹ میں قومی احتساب بیورو نے کام کرنیوالوں کیخلاف چھان بین شروع کردی ہے۔نیب پشاور کے دفتر میں متعدد انفلوئنسرز کو بیورو نے بیان قلمبند کرنے کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے منصوبے میں کام کرنیوالے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بھیجے گئے قومی احتساب بیورو کی جانب سےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں. بطور کنٹینٹ ڈویلپر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جو کام کیا گیا ہے اس کی پوری تفصیل درکار ہے۔ارسال نوٹس میں بیشتر کنٹینٹ ڈویلپرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو کہا گیا ہے کہ نیب کے سامنے پیش ہوں تفصیلات فراہم کریں اور ساتھ ہی درکار معلومات فراہم کی جائیں۔