وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ کرنٹ اکاوٴنٹ بہتراورآئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور جان مارک کو معاشی استحکام اور جاری اصلاحات بارے آگاہ کیا۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا پلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم، کرنٹ اکاوٴنٹ بہتراورآئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرخزانہ نے مالی نظم وضبط اوراصلاحات جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کے نرخ میں فی لٹر اضافہ کردیا
- اسلام آباد کی نئی ماڈل جیل تیار، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو یہاں لائیں گے،وزیرداخلہ
- گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا: نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک
- تجاوزات میں ملوث کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی،گورنر فیصل کریم کنڈی
- پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
- چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
- پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
- پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

