کوئٹہ میں بلوچ لواحقین کا لانگ مارچ پہنچ گیا،بلوچ لواحقین کا عوام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا
اسلام آباد سے بلوچ نسل کشی کیخلاف دھرنا ختم کرکے کوئٹہ پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت دیے گئے دھرنے کے شرکا کا ژوب، کچلاک اور کوئٹہ میں عوام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسلام آباد سے آنے والے قافلے کو جبل نور پر خوشی سے استقبال کیا، اور بعد میں قافلے کے رہنماؤں کو ہزار گنجی میں بھی پرتپاک استقبال دیا گیا۔
بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگی کے خلاف ہونے والے احتجاج کی راہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ ہزار گنجی پہنچ گیا ہے، جہاں قافلے کی شکل میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ایک اہم مقام پر قیام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس انتہائی ظلم و ستم کے خلاف کھڑے ہیں اور بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے قیام کر رہے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اس موقع پر کہا گیا کہ کوئٹہ کی عوام سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ کہ وہ آئیں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کا تاریخی استقبال کریں اور ریاست کو یہ پیغام دیں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجہت ہے