بی پی ایل ٹیم مالک نے شعیب ملک کیخلاف میچ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیے ہیں
شعیب ملک نے بی پی ایل کے ایک میچ میں بولنگ کے دوران لگاتار تین نو بالز کروائی تھیں جس کے بعد میچ فکسنگ کے الزامات شعیب ملک سے متعلق سامنے آئے تھے۔ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق مالک فورچیونز باریشال میزان الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں،قومی کھالاڑی شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں،ہماری ٹیم کے لیے انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔
مالک فورچیون باریشال نے مزید شعیب ملک کے بارے میں کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر کرکٹر ہیں ان کی عزت ہمیں کرنی چاہیے اور وہ عزت کرنے کے لائق بھی ہیں۔واضح رہے کہ بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد 3 روز قبل بنگلا دیش سے ٹی ٹین لیگ کھیلنے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔شعیب ملک کی ٹیم فورچیون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے میچ سے پہلے شعیب کو واپس آنا تھا لیکن انہوں نے اب بتایا ہے کہ 4 فروری کو وہ آئیں گے، ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ شعیب ملک بہتر ہے مزید نہ کھیلیں۔