قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے کہا کہ ملکی ترقی کا پہیہ معاشی بحران نےجام کردیا ہے
آفتاب شیرپاو نے شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا راستہ پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد سے ہموار ہو گا۔ آفتاب شیرپاونے تحصیل تنگی کی یونین کونسل ڈھکی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی جس میں قابل ذکر ہے، اس کے ساتھ ہی معاشی بد حالی، امن و امان کی خراب صورتحال، اور بے روزگاری وغیرہ شامل ہیں۔
جو بھی جماعت عام انتخابات کے بعد برسراقتدار آئی اسے معیشت کی بحالی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کا پہیہ سیاسی عدم استحکام اورمعاشی بحران نے جام کردیا ہے، ملک ان مسائل سے موجودہ وقت میں صرف نظر کا متحمل نہیں ہوسکتاتمام سیاسی جماعتوں کو لہٰذا مل کر ملک کو جاری بحرانوں، مشکالات سے نکالنے اورتعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔