الیکشن کے روز موبائل فون سروس سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں 8 فروری کو موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں 8 فروری کو موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔ ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی حق رائے دہی استعمال کریں اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے جامع سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے۔ اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے اور قانون کسی کو بھی ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ کچے میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر ایکشن لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 6 ہزار کے قریب سندھ میں حساس اور 6 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ 4 پولیس اہلکار نارمل پولنگ اسٹیشن پر موجود ہوں گے جب کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور انتہائی حساس پر 6 اہلکار تعینات کئے گئیں ہیں۔حارث نواز نے مزید کہا کہ طلبی پر رینجرز اور فوج کی کیو آر ایف 5 سے 10 منٹ میں پہنچ جائے گی۔