صوبائی حکومت سازی کیلئے کیاجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ممکن ہے
پی ٹی آئی کو صوبائی حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی کی سپورٹ درکار ہے لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت اس حوالے سے نہیں ہو سکی ہے۔اسی حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نےکہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعظم کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔اگر اس تناظر میں دیکھا جائِے توپی ٹی آئی کے کامیاب آزاد اراکین کی تعداد صوبہ خیبرپختونخوا میں 89 ہے جماعت اسلامی کا جبکہ ایک بھی رکن کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔اس اتحاد کیلئے اس کے باوجود کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اپنی نوعیت کا یہ سیاسی ملاپ منفرد اتحاد ہو گا۔
اس میں ماہرین کے مطابق یہ تاثر بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک جانب تو شناخت کے لیے سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے تو دوسری طرف جماعت اسلامی کی پارٹی اتحاد کی صورت میں پی ٹی آئی کےحوالے ہو جائے گی۔نامور تجزیہ نگاروں نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اس منفرد اتحاد کے بارے میں مزید بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کو بنیادی طور پر ایک سہارا چاہئے۔یہ بھی یہاں دیکھنا ہوگا کہ کیا جماعت اسلامی بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ دینے کے لیے تیار ہے؟