پیپلز پارٹی میں مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کیلئے پسندیدہ امیدوار متوقع ہے
نامزدگی پر پیپلز پارٹی کا سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ سندھ کے لیے پیپلز پارٹی کے حلقوں میں مراد علی شاہ پسندیدہ امیدوار ہیں, فریال تالپور تاہم وزیراعلیٰ سندھ کے لیےشرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے نام بھی زیر گردش ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہی نامزد کیا جائے۔واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی سندھ میں جیتنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،سندھ اسمبلی کی 84 نشستیں جیت کر پیپلز پارٹی اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ 28 نشستیں ایم کیو ایم پاکستان نے جیتی ہیں اور اسی طرح 13 سیٹیں آزاد امیدوار جیت کر تیسرے نمبر پر ہیں۔