رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو پشاور ہائیکورٹ کا تنگ نہ کرنیکا حکم دے دیا گیا ہے
16 افغان خواجہ سراؤں کو پشاور ہائیکورٹ میں وطن واپس بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس شکیل احمد نے کی ہے۔وکیل درخواست گزار نے دوران سماعت مؤقف اپنایا ہےکہ تمام غیر ملکیوں کو حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وطن واپس بھیجا جائے گا، خواجہ سراؤں کی جان کو افغانستان میں خطرہ ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے مؤقف پر استفسار کیا کہ ہے کیا غیرملکی نادرا کے پاس یہ رجسٹرڈ ہیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے استفسار پر بتایا ہے کہ افغان خواجہ سراؤں کو پی او آر کارڈ اور دستاویزات کے باوجود تنگ کیا جا رہا ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔عدالت نے جس پر حکم جاری کیا ہے کہ اگر دستاویزات افغان خواجہ سراؤں کے پاس ہیں تو انہیں ہراساں نہ کیا جائے اور ان کے پاس مصدقہ دستاویزات ہیں تو وہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔