Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی
    خاص خبریں اکتوبر 23, 2026

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی

    Facebook Twitter Email
    The Prime Minister has assured funds of Rs 160 billion for Khyber Pakhtunkhwa, Governor Faisal Kundi said.
    حکومت کا ہدف ایک مضبوط، بدلتا اور نکھرتا خیبرپختونخوا بنانا ہے، پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے طلب کیے گئے 160 ارب روپے فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ۔

    پشاور میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں گزشتہ روز انتہائی اہم تھا، جب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سطح پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزرا نے شرکت کی، جبکہ چیف سیکرٹری نے پورے صوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کو درپیش مسائل، گندم کے معاملے اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی، صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں شہدا کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اور حکومت کا ہدف ایک مضبوط، بدلتا اور نکھرتا خیبرپختونخوا بنانا ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

    انہوں نے سرکاری ملازمین کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہ لے گا، اسے سرکاری امور انجام دینا ہوں گے، سرکار جن افراد کو بھرتی کرتی ہے، انہیں تنخواہ دینے کے ساتھ ان سے کام لینا بھی ضروری ہے ۔

    گورنر نے بدعنوانی، سرکاری ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں اور سیاسی بنیادوں پر تبادلوں و تعیناتیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کیا، انہوں نے ازاخیل گودام میں گندم کی ہینڈلنگ سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عزم بھی ظاہر کیا ۔

    انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ صوبے کے سیکیورٹی اور ترقیاتی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ساتھ مطالبات تصادم کے بجائے مذاکرات اور دلائل کے ذریعے آگے بڑھائے جائیں گے ۔

    فیصل کریم کنڈی نے ٹریفک اور رجسٹریشن کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تقریباً ایک لاکھ رکشے ہیں، جبکہ رجسٹرڈ رکشوں کی تعداد صرف 30 ہزار ہے، انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

    ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل ہماری بقا کی جنگ ہے، اس لیے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اور مضبوط بنانا ضروری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی

    اکتوبر 23, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.