علی امین گنڈا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے حکومت سنبھالتے ہی بحال کریں گے
اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جاری کر دیا ہے۔جس میں یہ کہاگیاہے کہ صحت کارڈ کو حکومت سنبھالتے ہی پورے صوبے کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔ساتھ ہی غریبوں کیلئے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کو آباد کریں گے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ تہذیب و روایات کا خیبر پختونخوا امین صوبہ ہے جسے لاقانونیت اور وحشت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ تباہ کر دیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور نےکہاکہ صوبے کو مکمل طور پر تحفظ بنایا جائے گا اور تحریک انصاف امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ کریں گئی ۔یہ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔
علی امین گنڈا پور نے کہاکہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہاکہ خواتین کو سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے فراہم کریں گے۔ ہر لحاظ سے صوبے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کی خلاف وازری کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔مزید علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئےخصوصی پیکیج کا ان کے لواحقین کیلئے اہتمام کریں گے۔ صوبے کو مالی طور پر اپنے وسائل کو ترقی دیکر خود مختار بنائیں گے اور اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر پوری توجہ مرکوز کریں گے۔