ملک کی صدارت کا امیدوارو کون ہوگا ۔ انتخاب 9مارچ کو متوقع ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو صدر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔یادرہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5سالہ آئینی مدت 8ستمبر 2023کو ختم ہو چکی ہے۔ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔