پشاور میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ بجلی غائب ہو گئی ہے
صوبائِی دارالحکومت میں موسم بارش سے خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی غائب ہو گئی جس کی وجہ سے علاقے تاریکی میںڈوب گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک بار پھر بارش کے ساتھ ہی ٹھنڈی ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات نکا لیں ہیں۔صوبائی داراحلکومت میں حالیہ بارش کے باعث کم سےکم درجہ حرارت 13 جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ موسم بارش سےخوشگوار ہو گیا ہے، لیکن بجلی غائب ہونے سے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں.اعلامیہ کے مطابق بجلی بارش ہوتے ہی غائب ہو گئی،اکثر علاقے شہر کےتاریکی میں ڈوب گئے۔بجلی مضافاتی علاقوں میں بھی غائب ہے۔بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی غائب ہو گئی ہے۔سکول بچے صبح بغیر ناشتہ کے چلے گئے۔عوام نے اس موقع پر حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔