Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرادیا

حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرادیا ۔پڑول کی قیمتوں میں اضافے پر شہری سیخ پا۔کہتے ہیں حکومت غریب عوام سے نوالہ چھیننے پر اتر آئی ہے۔خدارعوام پر رحم کیا جائے اور اضافے کو فوری واپس لیا جائے

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 13پیسے کااضافہ کردیا گیا ۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 279روپے 75پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نگراں حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 287روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے 44پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے ۔ اسکی نئی قیمت 190روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔اس کی نئی قیمت 170روپے 30پیسے مقرر کردی گئی۔

یادرہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب عوام کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہناہے کہ اسے فی الفور واپس لیا جائے ۔ملک میں پہلے سے ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاطوفا ن آئیگا۔ جس سے بے روزگاری بڑھے گی اگر فوری طورپر اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو اسکے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.