پشاور میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے
آج سے خیبر پختونخوا اور پشاور میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جن کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ اگلے تین دن تک یہ بارشیں جاری رہیںگی.اعلامیہ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بتایا جارہا ہے۔یہ بارشیں جبکہ اگلے 3 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی برفباری اور بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو کہ7 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں ان دنوں مزید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بند ہونے والی شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل کی سڑک کو کھول دیا گیا ہے۔ دوسری طرف شدید بارشوں کے باعث پڑھنہ کے مقام پر مری میں بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس سے دوسرے قریب علاقوں سے مری کا زمینی رابطہ متاثر ہونے لگا ہے۔