آج پاکستان کے 14 ویں صدر مملکت کا فیصلہ کیا جائے گا
حکومت سازی کا مرحلہ ملک میں فائنل راونڈ میں داخل، آج پاکستان کے 14 ویں صدر مملکت کا فیصلہ ہو گا۔ محمود خان اچکزئی اور آصف زرداری ملکی سربراہ کی نشست کیلئے نامزد امیدوار ہیں۔اعلامیہ کے مطابق اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کے 14 ویں صدر مملکت کے انتخاب کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کریں گے ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی ، الیکٹورل کالج کے ذریعے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔
اعلامیہ کے مطاق صوبائی اسمبلیوں کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور قومی اسمبلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ووٹنگ اور کاونٹنگ مکمل ہونے کے بعد صدارتی امیدوار کی کامیابی کا حتمی اعلان شام کو ہی کر دیں گے جبکہ اس کے اگلے روز منتخب صدر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔