حاجی کیمپ کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔ 2026 میں عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت اقدام کررہی ہے۔ پاکستان حج کے حوالے سے مربوط تعاون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکرگزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے یا انتظامی یونٹس بننے چاہییں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد ہوگا۔ سندھ سے 29 ہزار عازمین کراچی سے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج ایئرپورٹ سے اتر کر وہاں بلڈنگ میں چلے جاتے ہیں ۔ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حج سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی تعاون کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 24 ہزار حاجیوں کو تربیت دے دی ہے ۔جنہوں نے بھی درخواستیں دی ہیں، ان کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔ حاجیوں کی تربیت کی سہولیات کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو سہولیات فراہم کریں ۔پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ باقی بھی تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد سے زیادہ حاجی جاتے ہیں ، ان کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔رمضان کے بعد جو ٹریننگ دیں گے ، اس کا مقصد یہ ہے کہ حاجیوں کو سعودی عرب میں کوئی تکلیف نہ ہو اورڈسپلن قائم رہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں بھی بہتر انتظامات کرنے پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اچھا قدم اٹھایا ہے کہ مسجد کے پیش اماموں کو اعزازیہ دیا ہے۔ باقی مساجد کو بھی دیں تو اچھی بات ہے، یہ ثواب کا کام ہے۔
جمعرات, نومبر 19, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
- کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
- خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق
- پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
- پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تیز

