ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے مختلف علاقے ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھے ہین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ سمیت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 5.6 اور گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔کوئٹہ سے زلزلےکا مرکز 166کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
کوئٹہ کےعلاؤہ نوشکی ، پیشن ،قلعہ عبداللہ چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔شہریوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔گھروں سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔اب تک زلزلے سے کس قسم کی بھی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔