بلوچستان میں کوہلو میں جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے آپے سے باہر ہوگئی ہے
بلوچستان میں کوہلو کے علاقے جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدید قسم کی شدت اختیار کرلی ہے۔جنگلات میں لیویز حکام کے مطابق لگی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقےمیں پھیل چکی ہے۔حکام کے مطابق 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم جدید قسم کے آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان نے آگ پر قابو پانے کا بیان بھی جاری کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 6 گھنٹے بعدجندران کے جنگلات میں لگی آگ بجھادی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران جندران کے جنگلات میں تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔