غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
غیر ملکی ادارے کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔فریقین کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل کے وفود کچھ گھنٹوں بعد روانہ ہوں گے۔جبکہ غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور دو روز بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سات اکتوبر سے جاری جنگ کو چھ ماہ ہوچکے ہیںاوران چھ ماہ میںفلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔75ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے۔ جبکہ ہزاروں افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔چالیس ہزار کے قریب عمارتیں کھنڈرات بن چکی ہیں۔ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔