وزیراعلیٰ سندھ نےبچوں کیلئےخصوصی انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نےسندھ کےچوبیس اضلاح میں خصوصی انسدادِ پولیومہم کا افتتاح کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نےگلشن اکاخیل،گڈاپ میں خود بچوں کو انسداد پولیوکےقطرے پلائے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ خصوصی مہم صوبے کے24 اضلاع میں شروع کی گئی،اس تین روزہ مہم میں 80 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نےانسداد پولیو ٹیم کو مکمل سکیورٹی اوردیگرسہولیات دینےکی ہدایت کر دی ہے،ان کے مطابق انسدادِپولیو ٹیم میں 62 ہزارفرنٹ لائن ورکرزکو تعینات کیے گیے ہیں،ٹیم کے حفاظت کے لیے 4 ہزار سے زائد اہلکارساتھ ہوں گے،اس کے ساتھ ہی سندھ میں 11 مقامات سےماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔