پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے اور جبکہ مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یکم مئی رات بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ ہو گا۔