بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بی آر ٹی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں فی اسٹاپ 5روپے اضافہ ہوگا۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق اب اضافے کے بعد بنیادی کرایہ 15روپے سے بڑھا کر 20روپے ہوجائے گا۔جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 55روپے سے بڑھ کر 60روپے کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔